the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی/4اکتوبر(ایجنسی) روسی صدر ولادیمیر پوتن ہندوستان کے دو دن کے دورے پر جمعرات کی شام یہاں پہنچ گئے۔
پالم فضائی اڈے پر مسٹر پوتن کا وزیر خارجہ سشما سوراج نے خیر مقدم کیا۔ مسٹر پوتن ہوائی اڈے سے سیدھے 7، لوک کلیان مارگ میں واقع وزیراعظم ہاؤس کے لئے روانہ ہوگئے جہاں ان کی وزیراعظم نریندر مودی سے غیررسمی بات چیت ہوگی۔
مسٹر پوتن کل صبح 11 بجے حیدرآباد ہاؤس میں مسٹر مودی کے ساتھ 18ویں ہندوستان۔روس سالانہ دوطرفہ میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہونے کی امید ہے ۔ ان میں اینٹی میزائل دفاعی سسٹم ایس۔400 کے سودے کا پانچ ارب ڈالر کا معاہدہ شامل ہے۔


18px; text-align: start;">مسٹر پوتن کل دوپہر بچوں کے ایک گروپ سے ملاقات کریں گے اور بعد میں ہندوستان اور روس بزنس سمٹ کو خطاب کریں گے۔شام کو صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کے بعد وہ واپس لوٹ جائیں گے۔

روسی صدر کے ہندوستان کے دورے کے سلسلے میں پوری دنیا خاص طور سے امریکی قیادت کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں۔ ہندوستان اور روس کے درمیان ایس۔400 میزائل دفاعی سسٹم کے سودے کے سلسلے میں امریکی انتظامیہ خوش نہیں ہے۔
ذرائع نےبتایا کہ امریکی ناراضگی کے باوجود ہندوستان نے روس سے دفاعی نظام خریدنے کا ارادہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ہندوستان ۔ امریکہ ٹی پلس ٹو میٹنگ میں ہندوستانی قیادت نے امریکی قیادت کو ملکی دفاعی ضرورت کے تعلق سے اپنے رخ سے امریکہ کو واقف کرادیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.