جینیوا، 16 جون (یو این آئی) امریکی انتخابات کی طرف بالواسطہ اشارہ کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر واضح کردیاکہ امریکی جمہوریت میں روسی مداخلت قابل برداشت نہیں ہے انہوں نے یہ واضح روسی صدر ولادیمیر پوتن پر کیا ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں جوبائیڈن نے کہا کہ روس سے ہمارے اختلافات ہیں ان کوحل کرنے کیلئے ہمیں بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائن پر معاہدے کے نفاذکیلئے سفارتی کوششوں کومستحکم کرنے پراتفاق کیا
اور افغانستان میں دہشت گردی واپس نہ آئے یہ روس کے بھی مفادمیں ہے۔ اسی کے ساتھ صدرپوتن سے دونوں ممالک کے تعلقات کے مستقبل پرتبادلہ خیال کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ مسٹرپوتن پرواضح کردیاامریکی جمہوریت میں مداخلت برداشت نہیں، روس کے ساتھ تجارت میں ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہم روس کیساتھ مستحکم تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صدرپیوتن سے بات چیت اچھی اورمثبت رہی۔ انہیں نہیں لگتا کہ صدر پوتن امریکہ کے ساتھ سردجنگ چاہتے ہیں تاہم امریکہ میں پوتن کی جانب سے انسانی حقوق پر تنقید مضحکہ خیز ہے۔