واشنگٹن/12اپریل(ایجنسی) شام میں جاری تشدد اور خونریز سیاسی تنازعےمیں بظاہر فریق امریکہ اور روس میں جاری تناؤ میں نمایاں اضافہ ہوتا نظر رہا ہے۔جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جہاں شام میں 'اسمارٹ میزائلوں' سے حملے کا اشارہ دے دیا ہے۔ وہیں روس نے کہا ہے کہ کہ وہ امریکی میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دے گا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
اس بیچ آن لائن میڈیا کے مطابق یورپی ادارے 'یوروکنٹرول' نے فضائی کمپنیوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ اگلے 72 گھنٹوں کے دوران اپنی پروازوں کے تعلق سے چوکسی برتیں اور مشرقی بحیرہ روم سے گزرنے والے طیاروں کے معاملے میں احتیاط سے کام لیں کیونکہ شام فضائی حملوں کی زد میں آ سکتا ہے۔