پاٹن ، 13 نومبر:- کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج گجرات میں انتخابی مہم کے دوران دلت برادری کے لوگوں کےساتھ ایک بات چیت پروگرام میں کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ایک منووادي تنظیم ہے جو ملک میں نسل پرستانہ نظام کو جوں کا توں برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
مسٹر
گاندھی نے اپنے تین روزہ ’نوسرجن گجرات یاترا‘ کے تیسرے اور آخری دن شمالی گجرات کے پاٹن میں دلت برادری کے ساتھ بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سنگھ ایک منووادي تنظیم ہے جو ملک میں نسل پرستانہ ساخت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود ذات پات کے نظام کے مخالف ہیں۔