the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
کلکتہ ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج شمالی بنگال کے علی پور دوار ضلع میں بی جے پی کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سیاسی جماعت کی بنیاد جھوٹ پر اور جھوٹ کے ذریعہ اپنے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ علی پور ضلع جسے گزشتہ سال ہی بنایا گیا ہے کیلئے آج وزیر اعلیٰ نے آج نئی کمپلیس عمارت ’’دوارس کنیا‘‘ کا افتتاح کیا ۔ یہاں ضلع کے بیشتر دفاتر ہوں گے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آر ایس ایس پر تعلیم کو زعفرانی کرنے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس تعلیم کے نام پر بچوں کے ذہن و دماغ کوپراگندہ کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں زعفرانی ایجنڈا نہیں چلے گا۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ بنگال ہمیشہ سے سیکولرازم روایات کا امین رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت بنگال کے سوتیلا سلوک کررہی ہے اور اس کی وجہ سے مرکزی فنڈ صحیح وقت میں نہیں مل رہا ہے ۔



style="text-align: right;">
وزیرا علیٰ نے بنگال کو کئی سال پیچھے کرنے کیلئے سی پی ایم کی قیادت والی سابقہ بایاں محاذ حکومت کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سی پی ایم کے 34سالہ دور حکومت میں بنگا ل کی ترقی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی اور ہم ان کے قرضوں کا بوجھ برداشت کررہے ہیں ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے علی پور ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کرکے ضلع میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا اور دودرجن نئے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مختلف اسکیموں کے تحت بچوں اور بچیوں کے درمیان اسکالر شپ اور دیگر فنڈز بھی تقسیم کیا ۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ علی پور دوار کو نیا ضلع بنانے کا مقصد ترقیاتی پروجیکٹوں میں تیزی لانا ہے اور عوام کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ شمالی بنگال کو ریاست کا ترقی یافتہ علاقہ بنانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہیں اور ہم کسی بھی علاقے کو نظر انداز نہیں کرتے ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.