شلانگ۔کانگریس صدرراہل گاندھی نے ایک بار پھر آر ایس ایس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس خواتین مخالف ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ آر ایس ایس کا کام خواتین کو مضبوط نہ ہونے دینا ہے۔کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ آر ایس ایس کی قیادت میں کتنے عہدوں پرخواتین قابض ہیں۔تو جواب ہے زیرو۔
راہل نے کہا کہ اگر آپ مہاتما گاندھی کی تصویروں کو دیکھیں گے تو پائیں گے کہ باپوکے
داہنے ہاتھ اور بائیں ہاتھ کو خواتین ہی تھامے ہوئے ییں۔لیکن اگر موہن بھاگوت کی تصویریں دیکھیں گے تو پائیں گے کہ وہ صرف مردوں سے گھرے ہوئے ہیں یا اکیلے ہیں۔ان کے آس پاس کوئی خاتون آپ کو نہیں ملیگی۔
راہل گاندھی نے یہ باتیں شلانگ میں کہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ مرکز کے اقتدار میں واپس آتے ہیں تو جی ایس ٹی کے اسٹرکچر کو بدلیں گے اور اسے اور بھی آسان کر دیں گے۔