the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
    علی گڑھ - - - - - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 7 مارچ کو تقسیم اسناد کی تقریب منعقد ہوگی۔ اس میں 32 برس بعد ملک کے صدر جمہوریہ ہند کے شریک ہونے کے اعلان کے بعد تقریب کی تیاریاںجاری ہیں۔ ساتھ ہی سیکیورٹی انتظامات بھی مضبوط بنائے جارہے ہیں۔ طلباء یونین نے اعلان کیا کہ صدر جمہوریہ کا یونیورسٹی میں استقبال کیا جائیگالیکن کسی آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔باخبر ذرائع کے مطابق طلباء یونین سرگرم ہو گئی اوراعلان کیا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی



ایک عظیم تعلیمی ادارہ ہے، اس ادارے میں سیاسی سرگرمیاں مناسب نہیں، صدر جمہوریہ ہند جو کہ مسلم یونیورسٹی کے وزیٹر بھی ہیں ، ان کا تہ دل سے خیر مقدم کیا جائے گا لیکن ان کی آڑ میں آر ایس ایس کیمپس میں سیاست کا اڈہ بنانا چاہتی ہےجوکسی بھی قیمت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ سےاپیل کی ہے کہ تمام طلباء کو صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کرکے اپنے مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کیاجائے۔واضح ہو کہ اس سے قبل 85-1984 میں صدر جمہوریہ آنجہانی سردارگیانی ذیل سنگھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی آئے تھے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی آمدکے سلسلے میں خفیہ ایجنسیاں اور سیکیورٹی ادارے سرگرم ہوگئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.