نئی دہلی، یکم جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پردھان منتری کسان سمان ندھی کی تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ملک کے تقریباً 10 کروڑ کسانوں کو ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کر دی مسٹر مودی نے پردھان منتری کسان سمان ندھی کی 10ویں قسط جاری کی۔ اس سے قبل کسانوں کو ایک لاکھ 60 ہزار کروڑ روپے کی
مالی امداد دی جا چکی ہےاس سکیم کے تحت کسانوں کو سالانہ چھ ہزار روپے کی مالی امداد دی جاتی ہے۔ اس موقع پر وزیر زراعت نریندر سنگھ بھی موجود تھے۔ ملک میں تقریباً 85 فیصد کسان چھوٹے اور پسماندہ ہیں۔
اس موقع پر کسان پیداوری تنظیموں پی ایف او کو ایکویٹی رقم بھی جاری کی گئی۔ اس سے ایک لاکھ 24 ہزار کسانوں کو فائدہ ہوگا۔