حیدرآباد10مارچ (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت موسی ندی میں نئی جان ڈالنے اور 16,634کروڑروپئے کے تخمینی صرفہ سے اس کی ترقی کے اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت گریٹرحیدرآباد میونسپل
کارپوریشن کے تمام زونس میں 3115کروڑروپئے کے صرفہ سے اسٹراٹیجک روڈڈیولپمنٹ پروگرام(ایس آرڈی پی)کے دوسرے مرحلہ کے کاموں کا آغازکررہی ہے۔
وزیرموصوف نے اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ ٹی آرایس حکومت موسی ندی میں نئی جان ڈالنے اور اس کی ترقی کے لئے پابند عہد ہے۔