: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جنیوا، 27 اگست (ایجنسی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار میں روہنگیا ئی مسلمانوں کے خلاف تشدد کے لئے وہاں کی فوج پوری طرح ذمہ دار ہے اور اس کے لئے فوج کے افسران کے خلاف مقدمہ چلایا جاناچاہئے۔
اقوام متحدہ کی تفتیشی ایجنسی نے روہنگیا کے خلاف ہوئے تشدد میں وہاں کی فوج کے سربراہ اورپانچ جنرلوں کو اس کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اور اس انسانیت سوز جرم کے لئے انہیں سزا ملنی
چاہئے۔
اقوام متحدہ کی جانچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی اسٹیٹ کاؤنسلر Aung San Suu Kyi آنگ سناگ سوچی نے اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلانے والی تقریروں کی اجازت دی اور راخین صوبہ میں تشدد کے دوران اقلیتوں کی حفاظت کرنےمیں ناکام رہی ہے۔