اقوام متحدہ، 17 جنوری :- اقوام متحدہ کی تنظیم ’یونیسیف‘ نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں نقل مکانی کے بعد لاکھوں روہنگیا بچوں کے حالات ’تباہ کن‘ ہیں۔
خدشہ ہے کہ انہیں نقل مکانی اور بیماریوں کا عذاب جھیلنا
پڑ سکتا ہے۔
بنگلہ دیش میں یونیسیف کے سربراہ ایڈراڈ بیگبیدر نے کل مانسون اور طوفان کے اثرات پر متنبہ کرتے ہوئے کہا، "یہاں پہلے ہی انسانیت کے لئے حالات خوفناک ہے اور اس کی تباہی کا منظر بننے کا خطرہ ہے۔