نئی دہلی/21نومبر(ایجنسی)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کو میانمار حکومت کی نسلی امتیاز کی پالیسی کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ میانمار نے منظم انداز میں روہنگیا مہاجرین کو علیحدہ رکھا جا رہا ہے اور اُن کے حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔ اس رپورٹ میں
یہ کہا گیا کہ میانمار حکومت نے نسلی امتیاز کی پالیسی اپنا کر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ اسی تنظیم کی ایک ریسرچر کے مطابق بنگلہ دیش میں ریفیوجی کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجرین واپس میانمار جانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ریسرچر کے مطابق روہنگیا مہاجرین باوقار واپسی چاہتے ہیں اور وہ میانمار میں اپنی قانونی شناخت حاصل کرنے کو بھی اہم خیال کرتے ہیں۔