the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 6 فروری (ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی کی ہمشیرہ پرینکا گاندھی کے شوہر مسٹر رابرٹ واڈرا بیرون ملک غیر قانونی املاک رکھنے سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں اپنے مبینہ ملوث ہونے کے سلسلے میں آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئے، جہاں ان سے ساڑھے تقریبا تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ 

مسٹر رابرٹ واڈرا آج اپنی اہلیہ محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا کے ہمراہ ای ڈی کے دفتر پہنچے، جنہيں حال ہی میں آل انڈيا کانگریس کمیٹی میں جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ کانگریس کی مغربی اترپردیش کی انچارج محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے شوہر کو ای ڈی کے دفتر میں چھوڑنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ "میں اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہوں"۔ تفتیشی ایجنسی کے سینئر افسرنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر



بتایا کہ جوائنٹ ڈائریکٹر کی زیر قیادت دو ڈپٹی ڈائریکٹروں اور چند دیگر افسران کی ٹیم مسٹر رابرٹ واڈرا سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ یہ معاملہ لندن میں واقع 1.9 ملین پاؤنڈ کی مالیت والی پراپرٹی کی خریداری میں منی لانڈرنگ کے الزامات سے متعلق ہے، جو مبینہ طورپر مسٹررابرٹ واڈرا کی ملکیت ہے۔ 


ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی کی تفتیشی ٹیم کی طرف سے پوچھ گچھ کے لئے 36 سوالات تیار کیے گئے ہیں۔ پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے اس معاملے کے ایک دیگر ملزم سنجے بھنڈاری سے اپنے تعلقات کی تردید کی ہے۔ تفتیشی ایجنسی کے ایک دیگر اہلکار نے بتایا کہ مسٹر واڈرا نے لندن میں اپنی کسی جائیداد سے انکار کیا ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر رابرٹ واڈرا کو دہلی کی ایک عدالت کی طرف سے 16 فروری تک عبوری ضمانت ملی ہوئی ہے۔ عدالت نے انہیں ذاتی طورپر جانچ میں شامل ہونے اور جانچ ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.