پٹنہ، 21دسمبر (یو این آئی) شہریت ترمیمی بل (سی اے اے) اور قومی شہری رجسٹر(این آر سی) کے خلاف بہار کی اہم اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے آج کے بند کے دوران ریاست میں ٹرین اور روڈ ٹرانسپورٹ میں رخنہ ڈالا گیا۔
آر جے ڈی کے بند کے دوران کارکن صبح تقریباََ ساڑھے نو بجے پٹنہ کے راجندر نگر ٹرمنل کے پٹری پر لیٹ گئے، جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے آمدورفت میں خنہ پرا۔ دوسری طرف راجدھانی کے اہم ڈاک
بنگلہ چوراہا اور انکم ٹیکس گولمبر کے نزدیک مظاہرہ کرکے ٹریفک میں رخنہ ڈالا گیا۔
سیکڑوں کی تعداد میں آر جے ڈی کے جھنڈا۔بینر لئے کارکن ٹریفک پولیس پوسٹ پر چڑھ کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔حالانکہ اس دوران وہاں موجود پولیس نے کچھ دیر بعد ہی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ آر جے ڈی کے اس بند کو مہاگٹھ بندھن میں ان کی معاون جماعت راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) اور لیفٹ پارٹیوں نے بھی حمایت دی ہے۔