پٹنہ ،14مارچ :- بہارمیں جہان آباد اسمبلی حلقہ سے اصل اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتادل (آر جےڈی )کے امیدوار کمارکرشن موہن عرف سودے یادو اور بھبھوا اسمبلی سیٹ سے حکمراں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )امیدوار رنکی رانی منتخب
قراردی گئی ہیں ۔
ریاستی انتخابی دفتر کے مطابق ،آرجے ڈی کے سودے یادو نے جنتادل یو کے ابھیرام شرما کو 35036ووٹوں کے فرق سے شکست دی ۔
آر جے ڈی نے اس سیٹ پر اپنا قبضہ برقراررکھاہے ۔