the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،8 مارچ ( یواین آئی) ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹیاں کانگریس اور دیگر جماعتوں نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر آج ایوان بالا راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا ، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن میں چاربار ملتوی کرنے کے بعد دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی پیر کی صبح جیسے ہی ایوان کی کارروائی کا آغاز ہوا ، چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے تین نئے ممبروں کو حلف دلایا اور ایوان نے رخصت پذیرممبران کو خراج تحسین پیش کیا۔ وقفہ صفر کے دوران خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے بعد جب مسٹر نائیڈو نے وقفہ سوالات شروع کرنے کے لئے ممبران کا



نام لیا تو ایوان میں قائد حزب اختلاف ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور انہوں نے اس جلتے مسئلے پر بحث کرانے کے لئے ضابطہ 267 کے تحت تحریک التوا کا نوٹس دیا ۔
چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے اس نوٹس کو قبول نہیں کیا ہے،اراکین تخصیصی بل پر تبادلہ خیال کرسکتے ہیں اور دوسرے مواقع پر اس مسئلے پر بات کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کی کارروائی کا آج پہلا دن ہے ، لہذا انہوں نے ممبران کو پرسکون رہنے اور کارروائی کو آسانی سے چلنے دینے کی اپیل کی ۔ یہ سن کر کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ممبروں نے بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ شروع کردیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.