the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 11 فروری (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک میں روزگار کے مواقع بڑھے ہیں اور حکومت کورونا وبا کے دوران بھی مہنگائی پر قابو پانے میں کامیاب رہی ہے۔
محترمہ سیتارمن نے ایوان بالا میں مرکزی بجٹ 2022-23 پر تقریباً 12 گھنٹے کی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجٹ اگلے 25 سالوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور یہ مستقبل کی تصویر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔ روزگار کی صورتحال بہتر



ہو رہی ہے اور مہنگائی کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2020-21 میں ملک میں 44 نئے یونیکارن (ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے یونٹ) بنائے گئے ہیں جن کی تعداد بڑھ کر 83 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ "اسٹارٹ اپ" ہے جو اس بات کا واضح اشارہ دیتا ہے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کورونا وبا کے بحران میں ملکی معیشت مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو تہس نہس کر دیا تھا لیکن اس دوران ہندوستان میں 80 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.