سعودی/20مارچ(ایجنسی) سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنی رئیسی پر فخر ہے۔نیو یارک ٹائمز کی رپوٹرNorah O'Donnell سے بات چیت میں اپنی جائیداد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے یہا ں تک کہہ دیا وہ امیر ہیں،غریب نہیں۔وہ گاندھی یا منڈیلا نہیں ہیں۔حال ہی میں یہ سامنے آیا ہیکہ وہ فرانچ شیٹو کے مالک ہیں۔یہ دنیا کا سب سے مہنگا گھر ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن
سلمان نے کہا کہ ان کی املاک ان کا نجی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ "اپنے نجی خرچوں کی بات کروں تو میں ایک امیر آدمی ہوں،غریب نہیں۔انہوں نے آگے کہا کہ کہ وہ اپنی آمدنی کا ایک کا ایک حصہ صدقہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی آمدنی کا51 فیصد لوگوں پر اور 49 فیصد خود پر خرچ کرتے ہیں"۔
محمد بن سلمان منگل کو امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔اس ملاقات میں دونوں ممالک کے مخالفین مانے جانے والے ایران کو لیکر بات چیت ہو سکتی ہے۔