کلکتہ 2؍ اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس نے پولنگ کے دوران مرکزی فورسیس کے کردار پر انگلی اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کی ہے کہ جن مرکزی فورسیس کے خلاف بی جے پی کےلئے کام کرنے کا الزام ہیں انہیں پولنگ کی ذمہ داریوں سے الگ کیا جائے ۔اس سے قبل ممتا بنرجی نے بھی نندی گرام کے بوئیل پور میں مرکزی فورسز اور الیکشن کمیشن کے کردار پر انگلی اٹھاتے ہوئے ایف آئی آر درج کروائی تھی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت پر سینٹرل آرمی کے اہلکار بنگال انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے مطالبہ کیا کہ مرکزی فورسیس کے جن اہلکاروں پر انتخابات پر اثر انداز ہونے کا الزام ہے ان کو آنے والے دنوں میں تعینات نہیں کیا جانا چاہئے۔ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ
وہ انتخابات غیر جانبدارانہ طور پر کروائیں۔
جمعہ کی سہ پہر ترنمول کانگریس کے ایک وفدنے الیکشن کمیشن کے دفتر کا دورہ کیا۔ وفد میں ریاستی پنچایت وزیر سبرتو مکھرجی ، ترنمول رہنما یشونت سنہا ، رکن پارلیمنٹ ڈولا سین ،ممبر اسمبلی نینا اپادھیائے شامل تھے۔ انہوں نے ریاست میں حکمران جماعت کی جانب سے ووٹنگ کے دوسرے دور کے بارے میں کمشنر کے پاس 300 سے زیادہ شکایات درج کی ہیں۔
ترنمول کانگریس کا الزام ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت پر مرکزی فورسیس بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کےلئے کوشش کررہے ہیں ۔مرکزی ووٹروںکے خلاف ووٹر کو متاثر کرنے کے الزامات کئی حلقوں سے لگائے جارہے ہیں۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر میں نے کبھی کسی کو اس طرح کا ووٹ دیتے ہوئے نہیں دیکھا۔ ترنمول کانگریس نے ای وی ایم مشین کے خراب ہونے کی شکایت کی ہے۔