the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
جتارہ (ٹیکم گڑھ)، 30 اپریل (ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر مسلسل حملے کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے چار مرحلوں کے بعد ان کا چہرہ اتر گیا ہے اور انٹرویوز میں بھی وہ ہچکچاہٹ کے ساتھ بول رہے ہیں۔ 
مسٹر راہل گاندھی نے آج مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار کرن اہروار کے حق میں منعقد ہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسٹر مودی سے نہیں ڈرتے۔



انہوں نے ریلی میں موجود لوگوں سے کہا کہ وہ وزیر اعظم کا چہرہ دیکھیں۔ ان کا چہرہ سکڑگیا ہے اور وہ انٹرویو میں بھی ہچکچاہٹ کر بول رہے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی نے رافیل طیارہ سودے میں ایئر فورس سے چوری کی اور 30 ہزار کروڑ روپے امبانی کی جیب میں ڈال دیئے۔ 
اس دوران مسٹر گاندھی کے آج کے جلسے میں بھی کئی بار 'چوکیدار چور ہے ' کے نعرے لگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 'چوکیدار' لفظ بولتے ہیں اور عوام اپنے آپ آگے کی بات بول دیتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.