: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹربھٹی وکرامارکا منگل کو دہلی کیلئے روانہ ہونگے اوروہ پہلی بار وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرینگے۔بتایاجارہاہےکہ ریونت ریڈی بیگم پیٹ ایئرپورٹ سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعےدہلی کیلئے روانہ ہونگے۔اطلاعات ہیں کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کل شام 4 بجے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملاقات
کے دوران ریاست سے جڑے کئی مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔جس میں ریاست کو حاصل ہونے والے زیرالتواء فنڈس ،متحدہ ریاست کی تقسیم جدید کے علاوہ دیگر معاملات شامل ہیں۔اس ملاقات کے بعدچیف منسٹر ریونت ریڈی اے آئی سی سی کے اعلیٰ قائدین سے ملاقات کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میٹنگ میں تلنگانہ کابینہ میں توسیع،پارلیمانی انتخابات کیلئے اختیارکی جانے والی حکمت عملی اورنامزد عہدوں کے تعلق سے تبادلہ خیال کرینگے۔