نئی دہلی، 5 ڈسمبر (ذرائع) ریونت ریڈی، جنہوں نے کانگریس کو تلنگانہ میں زبردست جیت دلائی، منگل کی شام کو باضابطہ طور پر کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا سربراہ منتخب کیا گیا۔ اس سے قبل دہلی میں کانگریس کے سینئر لیڈروں کی میٹنگ میں ان کے نام کو منظوری دی گئی تھی۔
کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حلف برداری کی تقریب جمعرات کو
ہوگی، جیسے ہی ریونت ریڈی کے نام کا اعلان ہوا، سی ایم کے عہدے سے متعلق تمام قیاس آرائیاں ختم ہوگئی-
تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی پوری مہم اور جیت کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی وزیراعلیٰ کا چہرہ ہیں۔ ریونت ریڈی تلنگانہ میں کانگریس کی انتخابی مہم کا چہرہ اور آواز تھے۔
انہیں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ووڈرا کی حمایت بھی حاصل تھی۔