ذرائع:
حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ ریونت ریڈی ریاست کے اگلے چیف منسٹر بننے والے ہیں، جیسا کہ انڈیا ٹوڈے نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کانگریس ہائی کمان نے اتم کمار ریڈی اور بھٹی
وکرمارکا کو اہم محکموں یا ڈپٹی چیف منسٹرس کے عہدوں کا یقین دلایا ہے۔
یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ کانگریس نے روٹیشنل چیف منسٹر فارمولہ کے ساتھ آگے نہ بڑھنے کا انتخاب کیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد توقع ہے کہ ریونت ریڈی کل یا پرسوں تلنگانہ کے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیں گے۔