the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ،8فروری (یواین آئی)دہلی اسمبلی انتخابات کے بیشتر ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی اقتدار میں واپسی کرتی نظرآرہی ہے جبکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کودوسرے نمبر پر اور کانگریس کو زیادہ سے زیادہ چار سیٹ ملنے کا امکان ظاہر کیاگیاہے ۔
دہلی اسمبلی کی 70سیٹوں کےلیے شام چھ بجے پولنگ ختم ہونے کے بعد مختلف چینلوں اور اداروں کے ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی کی اقتدارمیں واپسی کی بات کہی گئی ہے ۔
ٹائمس ناؤ نے عام آدمی پارٹی کو 44،بی جےپی کو26اور کانگریس کوکوئی سیٹ نہیں دی ہے۔ریپبلک ٹی وی اور جن کی بات نے عام آدمی پارٹی کو 48سے 61،بی جےپی کو



9سے 21 اور کانگریس کو صفر سے ایک سیٹ ملنے کا امکان ظاہر کیاہے ۔نیوزایکس اور نیتاایپ نے عام آدمی پارٹی کو 53سے 57،بی جے پی کو 11سے 17 اور کانگریس کو صفر سے 2سیٹیں ملنے کی بات کہی ہے ۔
سدرشن ٹی وی نے عام آدمی پارٹی کو 40سے 45،بی جے پی کو24 سے 28 اور کانگریس کو 2سے 3سیٹ دی ہیں ۔
سرکاری اعدادوشمارکے مطابق شام 6بجے تک اسمبلی انتخابات میں 57فیصد ووٹ پڑے ۔
ابھی دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے اور پچھلے انتخابات میں اسے 67سیٹوں کے ساتھ زبردست اکثریت ملی تھی ۔بی جے پی کو صرف 3جبکہ کانگریس کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی تھی ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.