the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 29فروری (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سنیچر کو کہاکہ وہ یوکرین میں پھنسے ہندستانی شہریوں کو واپس لانے کی مہم کی خود نگرانی کررہے ہیں اور 219ہندستانیوں کولیکر پہلی پرواز رومانیہ سے ہندستان کے لئے روانہ ہوچکی ہے۔
مسٹر جے شنکر نے کہاکہ وزارت خارجہ کو ہندستانی شہریوں کو یوکرین سے نکالنے میں کامیابی مل رہی ہے۔ ان میں بیشتر طلبا ہیں۔
وزیر خارجہ جے شنکر نے ٹوئٹر پر کہاکہ یوکرین سے ہندستانی شہریوں کو نکالنے کا کام میں پیش رفت ہورہی ہے۔ ہماری ٹیمیں دن رات کام میں مصروف ہیں۔ میں خود نگرانی کررہا ہوں۔ وزیر خارجہ نے اس کام میں تعاون کے لئے رومانیہ کے وزیر خارجہ بوگڈان آریسکو کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا وزیر خارجہ بوگڈان آریسکو کا ان کی حکومت



سے ملے تعاون کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
رومانیہ کے وزیر خارجہ نے مسٹر جے شنکر کے ٹوئٹر پیغام کے جواب میں ٹوئٹ کیا کہ دوست اور شراکت دار تو اسی لئے ہوتے ہیں۔ رومانیہ۔ہندستان دوستی۔
جمعہ کو ہندستانی طلبا کا پہلا دستہ یوکرین کی سرحد سے نکل کر رومانیہ پہنچا تھا، اس درمیان وہاں پھنسے ہندستانیوں کی طرف سے مدد کے لئے سوشل میڈیا پر اپیلوں کا سلسلہ جاری رہا۔
دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم بابچی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ڈالا جس میں یوکرین سے رومانیہ پہنچے ہندستانی شہریوں کے پہلے دستے کو دکھایا گیا ہے۔ یہ شہری سوسیوا سرحدی چوکی سے رومانیہ میں داخل ہوئے تھے۔سرحد سے انہیں بخاریسٹ پہنچانے میں وزارت خارجہ حکام ان کی مدد کررہے ہیں۔ جہاں سے انہیں ہندستان بھیجا جارہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.