ذرائع:
نیلور:متحدہ آندھراپردیش کے پرنسپل چیف سکریٹری کی حیثیت سےخدمات انجام دینے والے ریٹائرڈ آئی اے ایس آفسر جنت حسین کاانتقال ہوگیاہے ۔ ان کا انتقال جمعہ کی علی الصبح سلورپیٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ہوا۔ وہ گزشتہ چندبرسوں سے الزائمر کے مرض میں متاثرتھے۔
1977 کے آئی اے ایس بیچ سے تعلق رکھنےوالے جنت حسین نے نیلور کے کلکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔متحدہ آندھراپردیش میں سابقہ چیف منسٹرس این چندرابابو نائیڈو اور وائی ایس راج شیکھر ریڈی کےدور میں جنت حسین نے اسپیشل چیف سکریٹری کی حیثیت سےخدمات انجام دیں تھیں۔اور وہ 31 دسمبر 2010 کو اسپیشل چیف سکریٹری
کی حیثیت سے ریٹائر ہوئےتھے۔بعد میں انہوں نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے چیف کمشنر کا چارج سنبھالا۔ وہ 2014 تک اس عہدے پرفائز رہے۔
جنت حسین نے چار دہائیوں تک سرکاری افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔واضح رہے کہ جنت حسین جب پرنسپل چیف سکریٹری کے عہدے پر فائزتھے اس وقت حلف لینے کے بعدبحیثیت چیف منسٹر آنجہانی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی نے مفت بجلی اسکیم کی فائیل پر پہلی دستخط کی تھی۔لواحقین میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔جنت حسین آندھراپردیش کےسلورپیٹ میں اپنے دوسرے بیٹے کے ساتھ رہ رہے تھے۔بتایا جارہاہے کہ 24فروری کوحیدرآباد کے پنجہ گٹہ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئےگی۔