the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 13 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے حکومت کی طرف سے جاری انہی رہنما ہدایات کے تحت اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرسکتے ہیں جن کو کانگریس اظہار رائے کی آزادی کے لئے خطرہ بتاتی ہے۔
بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے صدر اور رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے یہاں بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسٹر راہل گاندھی کی سیاست زمین پر نہیں بلکہ صرف ٹوئٹر پر ہوتی ہے۔ آج ٹویٹر نے بھی مسٹر گاندھی کو باہر کا



راستہ دکھا دیا ہے۔ ٹوئٹر پر مسٹر گاندھی نے جنسی استحصال کا شکار ایک خاتون کی شناخت ظاہر کی ہے۔ انہوں نے سیاست کی خاطر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ نہ صرف ٹوئٹر کی پالیسی کے خلاف بلکہ ملک کے قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔
مسٹر سوریہ نے کہا کہ جہاں تک ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا تعلق ہے، نریندر مودی حکومت نے اسی ٹوئٹر کے معاملے میں سوشل میڈیا کے لیے رہنما اصول مقرر کیے تھے، تب کانگریس لیڈروں نے انہیں اظہار رائے کی آزادی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ مسٹر گاندھی سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ انہی ہدایات کی مدد سے اپنا اکاؤنٹ بحال کرنے کی کوشش کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.