ذرائع:
حیدرآباد:ریاستی گورنر تملی سائی سوندرراجن نےچہارشنبہ کو ٹی ایس پی ایس سی کے چیئرمین اور ممبران کے استعفےکو قبول کر لیاہے۔ ریونت ریڈی حکومت نے ان کے استعفوں پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ قانونی مشورہ لینے کے بعد گورنر نے چیرمین جناردھن ریڈی اور پانچ ارکان کے استعفوں کو منظوری دے دی۔ ارکان کے استعفے منظور کرکے جلد نیا کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔ ریاستی حکومت چیئرمین اور ارکان کے لئے کئی ناموں پر غور کر رہی ہے۔
گورنر نے
حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ سابق چیئرمین اور بورڈ کے دور میں پیپر لیک ہونے اور دیگر بے ضابطگیوں کی جامع تحقیقات جاری رکھے۔ ایسے اقدامات کئے جائیں کہ کوئی بے روزگاروں کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔ جناردھن ریڈی نے اس وقت استعفیٰ دے دیا تھا جب پیپر لیک ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ لیکن بی آر ایس حکومت نے ان کا استعفیٰ مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے حکومت کی تبدیلی کے بعد گزشتہ دسمبر میں دوبارہ اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔ گورنر نے حال ہی میں ان کے استعفے قبول کر لئے ہیں۔