: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر، 22 اگست (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور سینئر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی نمائندگی اور ان کا ریاستی درجہ ہمارے لئے سب سے اہم ہے انہوں نے کہا کہ اسمبلی الیکشن کا اعلان ہوتے ہی ہم نے جموں وکشمیر آنے کا فیصلہ کیا موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں ہوٹل ریڈیسن میں
پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا: 'آپ کارکن نہیں ہیں بلکہ ہم ایک ہی کنبہ ہیں جوں ہی ہمیں انتخابات کے بارے میں معلوم ہوا تو ہم نے پہلے جموں و کشمیر آنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ہم تمام ریاستوں کے لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتے تھے کہ جموں و کشمیر کے لئے لوگوں کی نمائندگی اور ریاستی درجے کی بحالی ہمارے لئے اہم ترین چیز ہے'۔