: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 21 ستمبر (یو این آئی) وائی ایس آر کانگریس کے دور حکومت کے دوران آندھراپردیش کی ترو ملا مندر کے پر ساد لڈو کی تیاری میں خنزیر کی چربی کے استعمال کی اطلاعات کے بعد پیدا تنازعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر و کانگریس رہنماراہل گاندھی نے کہا کہ لڈو کے پر ساد میں ملاوٹ
کی اطلاعات پریشان کن ہیں۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ لارڈ بالا جی، ہندوستان میں کئی ملین افراد کے لئے قابل احترام دیوتا ہے۔ یہ مسئلہ ہر شردھالو کے لئے تکلیف کا سبب بن رہا ہے۔ ہندوستان بھر میں حکام کو ہمارے مذہبی مقامات کے تقدس کی حفاظت کرنی چاہئے۔