نئی دہلی ،3 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے اتراکھنڈ میں بار بار وزیر تبدیل کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اتراکھنڈ کے عوام کی توہین قرار دیا اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی قیادت ریاست میں سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے ۔
کانگریس کے اتراکھنڈ کےانچارج دیویندر یادو ، سابق وزیر اعلی ہریش راوت ، ریاستی صدر پریتم سنگھ اور کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتے کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی آئینی ذمہ داریوں کا حوالہ دے کر ریاست میں سیاسی عدم استحکام پید کر کے اتراکھنڈ کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔
مسٹر یادو نے وزیر اعلی
تیرتھ سنگھ راوت کے استعفے کو اتراکھنڈ کے عوام کے ساتھ دھوکا قرار دیا اور کہا کہ ریاست میں بھاری اکثریت کے باوجود بی جے پی کے پاس ریاست کو چلانے کے لئے کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے جو وزیر اعلی کی حیثیت سے موثر انداز میں کام کر سکے۔
مسٹر سرجے والا نے اس تبدیلی کو اتراکھنڈ کے عوام پر زیادتی ، مظالم اور دھوکہ دہی قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت اتراکھنڈ کی ترقی کو روک کر ریاست کے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے ۔
سابق وزیراعلی ہریش راوت نے بیمار ہونے کی وجہ سے فون پر ہی پریس کانفرنس میں وزیر اعلی کو بار بار تبدیل کرنے کی مشق کو قابل مذمت قراردیا کہا کہ بی جے پی کا اس طرح کا ہائی ڈرامہ ریاست کے عوام کی توہین ہے۔
جاری ۔ یواین آئی ۔ ک ج