the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بنگلہ دیش نے پڑوسی ملک میانمار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے فوجی سرحد کے اس علاقے سے ہٹا لے جہاں ہزاروں روہنگیا پناہ گزین مقیم ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر واقع ایک پتلی سی پٹی پر پانچ ہزار کے قریب روہنگیا رہائش پذیر ہیں جو اپنے ملک میں اکثریتی بودھوں کی جانب سے نسلی تعصب اور تشدد کا شکار ہونے کے بعد وہاں سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔

جمعرات کو میانمار (سابق نام برما) کے فوجیوں کی بڑی تعداد سرحد پر نمودار ہوئی۔

بنگلہ دیش نے میانمار کے سفیر کو بلا کر ان سے جواب طلبی کی ہے۔

کل ملا کر سات لاکھ کے قریب روہنگیا اس وقت اپنا وطن ترک کرنے پر مجبور ہوئے تھے جب میانمار کی حکومت کے بقول اس نے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

تاہم بعد میں آنے والی اطلاعات کے مطابق اس دوران بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی ہوئی، لوگوں کو قتل کیا گیا اور ان کے گھر جلا دیے گئے۔

اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر غور کر رہی ہے کہ میانمار کے ان اقدامات



کو 'نسل کشی' کہا جائے۔

جمعرات کو ایک سو سے دو سو کے درمیان برمی فوجی سرحد پر واقع عارضی کیمپ کے قریب نمودار ہوئے۔ سرحدی محافظوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کے پاس مشین گنیں اور مورٹر تھے۔

ایک روہنگیا شخص دل محمد نے خبررساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ میانمار کے حکام لاؤڈ سپیکروں سے اعلانات کر رہے ہیں کہ روہنگیا یہ علاقہ چھوڑ کر چلے جائیں۔

اس سے قبل اس علاقے میں میانمار کی جانب سے بڑے پیمانے پر فوجی گشتیں دیکھنے میں آئی تھیں۔

ایک اور شخص محمد عارف نے اے ایف پی کو بتایا: 'وہ اپنے ساتھ کم از کم 14 سیڑھیاں لے کر آئے تھے اور انھوں نے سرحدی جنگلے پر چڑھ کر ہمیں ڈرانے کی کوشش کی کہ وہ ہمیں اس کیمپ سے نکال باہر کریں گے۔'

بنگلہ دیش کے قائم مقام وزیرِ خارجہ نے میانمار کے سفیر کو بلا کر انھیں کہا کہ سرحدی علاقے میں فوجی موجودگی سے بےچینی پھیلے گی اور کشیدگی میں اضافہ ہو جائے گا۔'

انھوں نے مطالبہ کیا کہ میانمار اپنی فوجیں اور فوجی اثاثے سرحد سے ہٹا دے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.