میانمار/28نومبر(ایجنسی) پوپ فرانسس نے میانمار میں اپنے ایک عوامی خطاب میں کہا ہے کہ اس جنوبی مشرقی ایشیائی ملک میں خانہ جنگی کی سی صورتحال اور تشدد کی وجہ سے تقسیم شدید ہوتی جا رہی ہے۔ تاہم اس دوران انہوں نے روہنگیا
مسلم اقلیت کا حوالہ نہیں دیا۔ میانمار کے دارالحکومت میں انہوں نے کہا کہ اس بحران کا خاتمہ قومی سطح پر مصالحت کی کوششوں سے ہی ممکن ہے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ مذہبی اختلافات کو ختم کرتے ہوئے اعتماد کی فضا پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ آج ہی کے دن انہوں نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے بھی ملاقات کی۔