: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جموں/28مئی(ایجنسی) نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان تمام ممالک بشمول پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے پڑوسی (پاکستان) کے ساتھ کوئی پریشانی نہیں ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اسے (پاکستان کو) دہشت گردوں کی مدد، حمایت اور تربیت دینے سے متعلق اپنی پالیسی ترک کرنی چاہیے۔ نائب صدر جمہوریہ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں انڈین انسٹی چیوٹ آف انٹی گریٹیو میڈیسن (آئی آئی آئی ایم) کے سائنسدانوں، طالب علموں اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسٹر
نائیڈو نے کہا کہ ترقی کے لئے امن ضروری ہے۔
انہوں نے کہا "امن اور خوشحالی ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ ترقی کے لئے امن ضروری ہے اور امن کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔ ہمیں اپنے پڑوسی سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ ہم تمام ممالک بشمول پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ ہمیں پاکستان سے مذاکرات کے لئے تیار ہونا چاہیے۔ لیکن اسے (پاکستان کو) دہشت گردوں کی مدد، حمایت اور تربیت دینے سے متعلق اپنی پالیسی ترک کرنی چاہیے"۔ انہوں نے کہا "ہم قومی سلامتی اور یکجہتی کے معاملات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ پاکستان کو اپنے اس عزم کہ وہ اپنی زمین کو دہشت گردوں کی تربیت کے لئے استعمال نہیں ہونے دے گا، کا احترام کرنا چاہیے"۔