: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کویت سٹی، 30 اکتوبر (یو این آئی) کویت کے وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح نے اتوار کے روز کہا کہ کویت اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار نہيں کرے گا جب تک بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق فلسطینی ریاست قائم نہ ہو جائے انہوں نے یہ تبصرہ وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں
منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا وزیر موصوف نے کہا کہ دوستانہ، برادرانہ اور اتحادی ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرکے بیرون ملک کویت کی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا ان کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ واضح طور پر مسئلہ فلسطین ہمارا پہلا بنیادی مسئلہ ہے اور کویت کبھی بھی اپنے موقف سے نہیں ہٹا۔