the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) مصنوعات و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل نے کوروناوائرس کے علاج میں مفید اہم دواؤں اور طبی سامانوں پر جی ایس ٹی کی شرح میں تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، سیاہ فنگس کے علاج میں مفید دواؤں پر جی ایس ٹی کو کم کرکے صفر کردیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی زیرصدارت منعقدہ جی ایس ٹی کونسل کے 44 ویں اجلاس میں آج یہ فیصلے کیے گئے۔ کونسل کے 43 واں اجلاس میں اس ضمن میں ریاستوں کے وزرائے خزانہ کا ایک گروپ تشکیل دیا گیا تھا جن کی سفارشات کے مطابق یہ فیصلے کیے گئے ہیں۔
اجلاس کے بعد، وزیر خزانہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزارتی گروپ کی بیشتر سفارشات کو منظور کرلیا گیا



ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالی فنگس کے لئے استعمال ہونے والی دواؤں توسیلیزوماب اور امفوتیرسن بی پر جی ایس ٹی کو پانچ فیصد سے کم کرکے صفر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپرین، ریمڈیسویر پر جی ایس ٹی کی شرح کو 12 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت صحت و خاندانی بہبود اور محکمہ دواسازی کی جانب سے کووڈ-19 کے علاج کے لئے منظور شدہ دواؤں پر جی ایس ٹی کی شرح اب پانچ فیصد ہوگی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ میڈیکل گریڈ آکسیجن، آکسیجن جنریٹر، آکسیجن کونسینٹریٹر، وینٹی لیٹر، بی آئی پی اے مشین، ہائی فلو نزل کینولا، کینڈ ٹیسٹنگ کٹ، پلس آکسی میٹر پر جی ایس ٹی کو 12 فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کردیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.