نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ19) کے گھٹتے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 48،786 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں مریضوں کی شفایابی کی تعداد میں اضافہ سے یہ شرح بڑھ کر 96.97 فیصد ہوگئی ہے دریں اثنابدھ کے روز 27 لاکھ 60 ہزار 345 افراد کو کورونا وائرس کے
ٹیکے لگاگئے، اس طرح ملک میں اب تک 33 کروڑ 57 لاکھ 16 ہزار 19 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 48،786 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ چارلاکھ 11 ہزار 634 ہوگئی ہے۔