نئی دہلی,5 اپریل (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی تباہی جاری ہے اور اس کے نئے مریض اور ایکٹیو کیسز کی یومیہ تعداد انتہائی سرعت سے بڑھ رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر ریکارڈ 1،03،558 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1،03،558 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی
مجموعی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 067 ہوگئی ہے۔ وہیں اسی عرصہ کے دوران 52،847 مریض اس جان لیوا وباسے شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے یہ تعداد اب تک 1،16،82،136 ہوچکی ہے۔ملک میں مزید 7،41،830 فعال ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ، مزید 478 مریضوں کی موت کے ساتھ کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1،65،101 ہوچکی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 92.80 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 5.89 فیصدجبکہ اموات کی شرح 1.31 فیصد ہوچکی ہے۔