the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 21 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ کالیجیم نے مختلف ہائی کورٹس کے آٹھ ججوں کو چیف جسٹس کے طور پر ترقی دینے اور پانچ چیف جسٹس اور 17 ججوں کے تبادلے کی سفارش کی ہے منگل کو سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں پانچ رکنی کالیجیم نے 16 ستمبر کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں ترقیوں اور تبادلوں کے معاملے پر فیصلہ کیا اور اپنی سفارشات حکومت کو بھیجیں کالیجیم نے کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس راجیش بندل کو الہ آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی ہے ، جبکہ میگھالیہ ہائی کورٹ کے



جسٹس رنجیت وی مورے کو اسی ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی ہے۔
حکومت سے کرناٹک ہائی کورٹ کے جسٹس ستیش چندر شرما کو تلنگانہ ہائی کورٹ ، مدھیہ پردیش کے جج پرکاش شریواستو کو کلکتہ ہائی کورٹ اور ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے جسٹس آر وی ملیمتھ کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ کالجیم نے الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس رتوراج اوستھی ، کرناٹک کے اروند کمار اور چھتیس گڑھ کے پرشانت کمار مشرا کو بالترتیب کرناٹک ، گجرات اور آندھرا پردیش ہائی کورٹس کے چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.