: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کو پیر 15جنوری تک جملہ 11ہزار 147عازمین حج کی درخواستیں وصول ہوئیں جن میں 70برس سے زائد عمر کے 378درخواست گزار ہیں۔ محفوظ زمرہ میں یہ درخواستیں شامل ہیں۔ جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو آفیسر نے کہاکہ عازمین حج کی درخواستوں کو آن لائن کردیا گیا ہے۔ جاریہ سال گزشتہ سال کے برخلاف زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ عنقریب قرعہ اندازی کا مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے
اعلان کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بغیر محرم کے 45سے زائد برس عمر کی خواتین کی 119درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے آن لائن درخواستیں داخل کرنے والوں سے خواہش کی ہے کہ وہ روزانہ اخبارات کا مطالعہ کرتے رہیں اور حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ قرعہ اندازی کی تاریخ کے اعلان کے بعد جن عازمین حج کانام قرعہ میں اٹھے گا ان کو پہلی اور دوسری قسطوں کی تاریخ سے واقف کروایا جائے گا۔ مزید تفصیلات فون نمبر 040-23298793سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔