: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد:محکمہ سیول سپلائیز کے ذرائع نے بتایا کہ نئے راشن کارڈ کے لئے آئندہ ماہ فروری کے اواخر سے درخواستیں حاصل کی جائیں گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گذشتہ ماہ عوامی حکمرانی پروگرام کے دوران 6ضمانتوں کے لئے درخواستیں وصول کی گئی تھیں۔ اس وقت بھی راشن کارڈ نہ رکھنے والے افراد نے درخواستیں دی تھیں
لیکن ان درخواستوں کو نہیں جانچا جائے گا۔ نئے راشن کارڈ کے لئے علاحدہ طورپر درخواستیں حاصل کی جائیں گی۔ سابق کی طرح می سیوا کے ذریعہ درخواستیں لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس سلسلہ میں نیشنل انفارمیٹک سنٹر کے ذریعہ خصوصی سافٹ ویر تیار کیا جارہا ہے۔ فی الوقت ریاست میں 90لاکھ سے زائد سفید راشن کارڈ ہیں جس کے تحت 2کروڑ 86لا کھ استفادہ کنندگان ہیں۔