نئی دہلی ، 15 ستمبر (یو این آئی) نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے ہم وطنوں سے جمہوریت کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مام شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کا طریقہ ہے بدھ کو یہاں جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ تمام شہریوں کو جمہوریت پر اپنے اعتماد کا دوبارہ اظہار کرنا چاہیے اس
سے سبھی کا معیار زندگی بہتر ہوگ اپنے پیغام میں نائب صدر نے مہاتما گاندھی کے بارے میں کہا’’جمہوریت ، جیسا کہ میں اسے سمجھتا ہوں ، کمزوروں اور طاقتوروں کو یکساں مواقع فراہم کرتا ہے۔‘‘۔
مسٹر نائیڈو نے کہا’’ جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر جمہوری اقدار کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔ تمام شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے جمہوری اقدار فروغ دیں‘‘۔