تہران ، 18 اپریل (یو این آئی) ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات وسیع کرنے
کے لیے تیار ہیں عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے اس موقع پر
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ دوستی اسلامی دنیا کے مفاد کے فروغ میں معاون و مدد گار ثابت ہو گی ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں بہت سے مسائل حل کر سکتے ہیں اور دونوں علاقائی تعاون میں ایک نمونہ بن سکتے ہیں۔