نئی دہلی/26جنوری(ایجنسی) ریاست گجرات میں یوم جمہوریہ کی تقریب میں بابائے قوم کی میراث کی نمائش کی گئی
میراث کی نمائش بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جدوجہد آزادی میں ادا کیے گئے ناقابل فراموش کردار کو یاد دلانے کے لیے کی گئی۔
ایک جھانکی میں دکھایا گیا کہ مہاتما گاندھی اپنے لکڑی کے چرخے پر بیٹھ کر دھاگہ کات رہے ہیں اور آشرم کے لوگ روزانہ کے کاموں میں مصروف ہیں۔
start;"="">
جھانکی میں مہاتما گاندھی کے تینوں بندروں کو بھی دکھایا گیا جو ہر طرح کی برائی سے بچنے کی تلقین کرتے ہیں۔
ہردیہ کٹری جہاں گاندھی جی اپنی زوجہ کستوربا کے ساتھ رہتے تھے، اور وینوبا بھاوے جو گاندھی جی کی ستیہ گرہ کے پہلے پیروکار تھے، کو بھی جھانکی میں شامل کیا گیا۔
اس کے علاوہ آشرم میں ہونے والی متعدد سرگرمیاں جیسے، دعا، خدمات، تعلیم نسواں، صفائی اور جرائد کی بھی نمائش کی گئی۔