the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
وارانسی، 19 فروری (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے نسلی تشدد اور بدعنوانی کو ملک کی ترقی کا دشمن بتاتے ہوئے لوگوں سے سنت رو ی داس کے بتائے راستے پر چلنے کی اپیل کی ہے۔

مسٹر مودی نے سنت روی داس کے 642 ویں یوم پیدائش پر منگل کو ان کی جائے پیدائش وارانسی کے سیر گووردھن گاؤں میں منعقد سنگ بنیاد کی تقریب میں ملک و بیرون ملک سے آئے ہزاروں عقیدت مندوں سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم سنت روی داس جی کے بتائے ہوئے راستے پر نہیں چل پائے ،جس کاخمیازہ ہم نسلی مظالم اور کئی طرح کی برائیوں کے طور پر جھیل رہے ہیں 


text-align: start;">
۔ سنت روی داس نے اپنے دور میں ذات پات کو ختم کرنے کا پٖیغام دیا تھا ، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔ 
مسٹر مودی نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کو پہچاننا ہو گا ، جو اپنے مفاد کے لئے ذات پات کا سہارا لیتے ہیں ۔ ذات پات کے علاوہ ملک کی ترقی کی دشمن بد عنوانی ہے ، جس نے ملک کو کھوکھلا بنا دیا ہے ۔ ان کی سرکا ر " نیا بھارت "بنانے کی کوشش میں ذات پات اور بد عنوانی پر مسلسل حملے کر رہی ہے ۔ تقریب میں اتر پردیش کے گورنر رام نائک ، وزیر ِ اعلی ٰ یو گی ادتیہ ناتھ ، بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کےصدر ڈاکٹر مہیندر ناتھ ، سنت نرنجن داس سمیت دیگرسنت اور معززین موجود تھے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.