صنئی دہلی/4جون(ایجنسی) رمضان کا دوسرا عشرہ جو کہ مغفرت کا عشرہ کہلاتا ہے، اس کے ختم ہونے میں اب بس دو دن باقی بچے ہیں۔ آج دنیا بھر کے مسلمانوں کا 19 واں روزہ ہے۔ دو دن بعد مسلمان رمضان کے تیسرے عشرے میں داخل ہو جائیں گے۔ رمضان کا مہینہ شروع ہونے سے لے کر اب تک ملک بھر کی کئی مسجدوں میں نماز تراویح میں ختم قرآن پاک کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اسی ضمن میں راشٹرپتی بھون میں واقع مسجد میں بھی گزشتہ روز تراویح کی نماز میں قرآن پاک کو مکمل پڑھ لیا گیا۔
noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">
راشٹرپتی بھون کی مسجد میں تراویح میں قرآن پاک مکمل ہونے کے موقع ہر یہاں ہونے والی دعائیہ تقریب میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند بذات خود شریک ہوئے۔ اپنی اس شرکت کی جانکاری انہوں نے خود ٹویٹ کر کے دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا" ختم شریف کے موقع پر راشٹرپتی کووند نے راشٹرپتی بھون کے احاطہ میں واقع مسجد میں جا کر تعظیم کا اظہار کیا۔