لندن/8اگست(ایجنسی) مشی گن ریاست کی سابقہ قانون ساز رشیدہ طلیب امریکی کانگریس کی پہلی مسلمان خاتون رکن منتخب ہونے جا رہی ہے۔ رشیدہ کو ڈیموکریٹ پارٹی نے کانگریس کی نشت کے لئے نامزد کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ 13 میں ہونے والے پرائمری مقابلے میں ریپبلیکن سمیت کسی اور جماعت کے امیدوار نے ان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے جس کے بعد امسال نومبر میں ہونے والے کانگریس کے انتخاب میں
رشیدہ طلیب کی کامیابی یقینی ہو گئی ہے۔
رشیدہ کی کامیابی سے گذشتہ دسمبر میں مستعفی ہونے والے کانگریس مین جان کانئیر کے 53 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو جائے گا۔ کانیئر 1965سے اس علاقے سے کانگریس کے رکن چلے آ رہے تھے۔ انہوں نے جنسی ہراسیت اور خرابی صحت کے الزامات کی وجہ سے چند ماہ قبل استعفی دیا۔