the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

نئی دہلی:خود ساختہ سنت اور عصمت ریزی معاملے کے مفرور ملزم نتیانند نے آج دعویٰ کیا کہ انہیں پیرکوایودھیا میں ہونے والی رام مندر کی پران پرتشٹھا تقریب میں مدعو کیا گیا ہے اور وہ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ نتیانند کو ان کے نام نہاد ملک کیلاسامیں ہندو مذہب کا سب سے اعلیٰ پجاری کہا جاتا ہے۔ انہوں نے X پر لکھاکہ اس تاریخی اور غیر معمولی واقعہ کو مت چھوڑیں! لارڈ رام کو روایتی پران پرتشٹھا کے دوران مندر کے مرکزی دیوتا کے طور پر باضابطہ طور پر پکارا جائے گا اور وہ پوری دنیا کو خوش کرنے کے لیے اتریں



گے۔
اس کے ساتھ ہی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ باقاعدہ طور پر مدعو کئے جانے پر، ہندو مذہب کے اعلیٰ ترین پجاری شری نتیانند پرماشیوم اس عظیم الشان تقریب میں شرکت کریں گے۔
نتیانند کے خلاف ان کے ڈرائیور کی شکایت پر 2010 میں عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ 2020 میں، اسی ڈرائیور نے دعویٰ کیا کہ خود ساختہ مذہبی رہنما ملک سے فرار ہو گیا ہے۔
ایودھیا میں منعقد ہونے والی پران پرتشٹھا تقریب کل ہوگی اور مندر کو 23 جنوری سے عام لوگوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.