the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی/14جولائی(ایجنسی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے راجیہ سبھا کے چار نامزد ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ان میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریہ ساز، مصنف اور کالم نگار راکیش سنہا اور مشہور کلاسیکل رقاصہ سونل مان سنگھ کے علاوہ کسان لیڈر رام شکل اور مشہور مورتی کار رگھوناتھ مہاپاترا شامل ہیں۔

بتا دیں کہ آئین کے آرٹیکل 80 کے تحت صدر کو راجیہ سبھا میں 12 ارکان نامزد کرنے کا حق دیا گیا ہے۔ یہ اراکین فن، سائنس، سماجی کام اور کھیلوں وغیرہ سے



جڑے ہونے چاہئیں۔ اسی حق کے تحت صدر رام ناتھ كووند نے چار ہستیوں کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا ہے۔


دراصل کرکٹر سچن تندولکر، فلم اداکارہ ریکھا، سماجی کارکن انو آغا اور کے پاراسن کی مدت کار ختم ہونے سے راجیہ سبھا کی چار سیٹیں خالی ہوئی تھیں۔ راجیہ سبھا کے مانسون اجلاس سے قبل ایوان بالا سے خالی ہوئی ان چار نشستوں کے لئے کھیلوں، فن اور سماجی طبقات سے کئی ناموں کی چرچا تھی۔ اس میں کرکٹر کپل دیو، اداکارہ مادھوری دکشت، نیتا جی سبھاش چندر بوس کے خاندان سے چندر کمار بوس وغیرہ کے ناموں کی چرچا ہو رہی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.