نئی دہلی/9فروری(ایجنسی) آندھرا پردیش كو خصوصی درجہ دینے کے مطالبے پر تیلگودیشم پارٹی ( ٹی ڈی پی) کے ممبران کی نعرے بازی اور شور و غل کی وجہ سے آج راجیہ سبھا میں وقفہ صفر نہیں ہو سکا اور ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کردی گئی۔ چیئرمین ایم وینکیا نائيڈ ونے صبح ایوان کی کارروائی شروع کی اور ضروری دستاویزات ایوان کے ٹیبل پر ركھوائے۔ اس کے بعد کانگریس کے رکن کے رام چندر راؤ ایک پوسٹر لیے ہوئے ایوان کے وسط میں آ گئے۔ اس کے ساتھ ہی ٹی ڈی پی کے
رکن بھی پوسٹر لے کر ایوان کے وسط میں پہنچ کر کھڑے ہو گئے۔ مسٹر نائيڈ ونے مسٹر راؤ سے اپنی جگہ پر جانے کو کہا اور اس کے ساتھ ہی کانگریس رکن اپنی سیٹ پر چلے گئے۔
چیئرمین نے کہا کہ ہم وقفہ صفر ، وقفہ سوالات اور ایجنڈےمیں درج دیگر تمام کام کرانا چاہتے ہیں۔ آپ لوگوں کے اس سلوک سے اچھا پیغام نہیں جا رہا ہے۔ انہوں نے ارکان سے یہ مشورہ ماننے کی درخواست کی۔